تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مغرب کے مسلمانوں کے لئے ’مسلم ڈیٹنگ ایپ‘ تیار

مغرب بالخصوص امریکہ اوریورپ میں رہنے والے مسلمان ایک طویل عرصے سے اپنے لئے کسی بہترین ہم سفر کی تلاش میں ’شادی ڈاٹ کام‘ جیسی ویب سائٹ کا سہارا لیتے تھے لیکن اب دنیا بدل رہی ہے اورمغرب میں بسنے والے مسلمانوں نے اب اپنے لئے ہم سفر تلاش شروع کردیا ہے۔

مغرب میں ان دنوں ٹنڈڑ نامی ڈیٹنگ ایپ نے دھوم مچا رکھی ہے جہاں آپ اپجنی پسند کا جیون ساتھی منتخب کرسکتے ہیں۔

اسی ایپ کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی کی جانب رحجان رکھنے والے مسلم نوجوانوں نے تیار کی ہے مسلم ڈیٹنگ ایپ جس کا نام رکھا گیا ہے ’’منڈر‘‘۔

ایک یورپی اخبار کے مطابق یہ ایپ ویلنٹائن ڈے کے قریب لانچ کی گئی اور تقریباً دوہزار افراد اپنی درخواستیں بھیج چکے ہیں۔

ایپ کو تمام پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے میں کم و بیش دو ہفتے درکارہیں۔

ایپ کے خالق ہارون مختارزادہ کا کہنا ہے کہ نئی جنریشن یقیناً اسے پسند کرے گی کہ آپ اپنے جیون ساتھی تک اپنےفون کے ذریعے رسائی حاصل کریں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں