تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

مغل دور کے لذیذ اور خستہ شامی کباب بنانے کا آسان طریقہ

رمضان میں سحر وافطارکا اپنا ایک مخصوص مینو ہوتا ہے اورتمام گھروں میں انہی پر عمل کیا جاتاہے لیکن خواتینِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سحر وافطار میں روز کچھ ایسا تیارکریں جو کہ ان کے اہل خانہ کے لیے نیا ذائقہ لئے ہوئے ہو۔

خواتین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ آئے دن نت نئی ڈشزکی تراکیب شیئرکرتے رہتے ہیں۔ آج ہم لائیں ہیں آپ کے لئے مزیداراور پرذائقہ قدیمی شامی کباب بنانے کی انتہائی آسان ترکیب۔

اجزاء


قیمہ ایک پاوں

گھی

ہری مرچیں پانچ عدد

پودینہ ایک گڈی

ادرک ایک گھٹی

پیاز 12 جوے

لہسن آدھا پاؤ

چنے کی دال آدھا پاؤ

ٔچنے کي دال آدھا پاو

دہی آدھا پاؤ

آلو دو عدد

انڈے

سرخ مرچ اورنمک حسب ذائقہ

ترکیب


يہ کباب جس ترکيب سے تيار کئے جاتے ھيں، وہ عرب ايران اور ھندوستان کے مسلمان بادشاھوں کيلئے شاھي باورچي استعمال کرتے تھے شامي کباب تيار کرنے کي يہ بہترين ترکيب ھے۔

قيمے کو پاني ميں گلا ليجئے ، پتيلي ميں اس کے ساتہ پياز لہسن ، چنے کي دال آلو، ادرک کي آدہي گانٹہ، ساراگرم مصالحہ، لال مرچ اور نمک بھي ڈال ديجئے، پاني صرف اتنا ڈالئيے جتنا قيمے کو گلانے کے لئے کافي ھو، جب يہ پاني خشک ھوجائے تو قيمہ اور مصالحے پتيلي سے نکال کرسل پر باريک پيس ليں۔

ياد رھے کہ ان سب کو زيادھ سے زيادھ باريک پيسنا انتہائي ضروري ھے، ورنہ کبابوں کي بناوٹ ميں نفاست نھيں آئے گي،اس مرکب ميں ھري مرچيں، ھرادھنيا اور پودينہ کتر کر ملاديجئے، اس مرحلے پر کبابوں کے مرکب چکہ کر ديکھنا چاھئيے، کہ نمک مرچ کي ضرورت سے کم يا زيادھ تونھيں ھوگئے، دونوں ميں سے جو بھي خرابي ھواسے دور، کرديجئے اور اگر نمک مرچ ٹھيک ھيں تو چلنے ديجئے، پھر اس مرکب ميں دھي ڈالئيے اس کے کباب بناکر ايک برے طباق يا کسي بڑي پليٹ ميں رکہ ليجئے اب ايک پيالے ميں انڈوں کے زردي سفيدي نکالکر پھينٹ ليجئے، اور کبابوؤ کو انڈے کا ھاتہ لگا لگا کر تيل ميں تل ليجئے ، تيل يا گھي سارے کا سارا کڑاھي يا فرائي پين ميں ڈال ليجئے، اور جب تک خوب اچھي طرح کڑ کڑانے نہ لگے اس وقت تک اس ميں کباب تلنے کا عمل شروع نہ کياجائے۔

اس ميں يہ نکتہ ھے کہ يہ کباب پکائے نہيں جاتے بلکہ تلے جاتے ھيں، اس طرح ان پر ايک خستہ کور آجاتا ھے ، جو کباب کہانے ميں بڑي لذت ديتا ھے، ان کبابوں کو چيني کے ساتہ کھايا جاتا ھے، يہ ھرے دھنيے ، مرچوں ، پياز اور لال مرچ کي چٹني بھي دستر خوان کي زينت ميں اضافہ ھوگا اور کھانے والے انگلياں چاٹتے رہ جائيں گے

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں