تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملالہ کی نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت

اوسلو: لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بے مثال جدوجہد کرنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

گزشتہ روز نوبل انعام جیتنے والی ملالہ نے اوسلو میں خطاب کیا، جس میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر افسوس کرتے ہوئے ملالہ نے نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی، ملالہ کو ایوارڈ بھارت کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طورپردیا گیا۔

انعام ملنے پر ملکی اور غیر ملکی رہنماؤں نے ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دی ہے۔

وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوبل انعام ملنے پرملالہ کومبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم نے بھی ملالہ کی جرات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ملالہ کی زندگی جدوجہد اور بہادری کی مثال ہے، صدر اوباما نے ملالہ یوسف زئی اور بھارتی رضاکار کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے انسانی عظمت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

ملالہ کو نوبل کا امن انعام باقاعدہ تقریب میں دس دسمبرکو دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -