تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ملتان، ضمنی الیکشن کامعرکہ ن لیگ نے سرکرلیا

ملتان: حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔

ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمود الحسن 26540 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 20341 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔

 رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخاب کادنگل تمام ہوا، ن لیگ کے رانامحمودالحسن،تحریک انصاف کے راناعبدالجبا، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد حسین کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

ملتان میں شدید گرمی میں بھی ووٹرزپولنگ اسٹیشنز پرقطار یں لگائے کھڑے رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات نہ کئےجانے پر بد نظمی کے مناظر بھی دیکھے گئے ۔ پولنگ اسٹییشنز پر اسلحہ بردرا افراد بھی آزادانہ گھومتے پھرتےنظر آئے ۔

تبدیلی کے متوالوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے، ایک لاکھ اٹھترہزار سےزائد ووٹرز کیلئےایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گٗئے تھے، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -