تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کا میڈیا پرتشدد

ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں پرتشدد پراترآئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سےملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

جلسہ گاہ میں پی ٹی آئی کی ضلعی انتظامیہ اور کارکنوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کی اور ڈی ایس این جی وینز کو جلسہ گاہ سے باہرنکالنے کے لئے کہا تھا ۔

میڈیا کے نمائندوں نے انتظامیہ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ جس جگہ انہیں لائیو کوریج وینز لے جانے کے لئے کہا جارہا ہے وہاں سے لائیوکوریج ممکن نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کا موقف تھا کہ انہیں میڈیا کوریج کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کےمقامی رہنماء خالد وڑائچ کے اکسانے پر کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی، دھکے دئیے اور کرسیاں بھی پھینکی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ناقابل برداشت رویے کے بعد میڈیا نمائندوں نے جلسے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا نمائندوں کا موقف کہ کئی چینلزکی گاڑیاں اور نمائندے لاہورسے خصوصی کوریج کے لئے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء عامر ڈوگر نے میڈیا نمائندوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن میڈیا کا اصرار ہے کہ جب تک واقعے کے کے ذمہ دار معافی نہیں مانگیں گے تب تک پی ٹی آئی کو کوریج نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 میں ہونےوالے ضمنی انتخابات میں عوامی طاقت کے مظاہرے کے لئے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کئی جلسوں میں میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -