تازہ ترین

ملتان: نجی اسکول کی چھت گرگئی،12 بچے زخمی

ملتان: مظفرگڑھ روڈ پر نجی اسکول کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 12 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں واقع مظفرگڑھ روڈ پر نجی اسکول کی چھت گر گئی، جس کے باعث 12 بچے شدید زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے بچوں کو نشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول مالک اکبر ندیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ بچوں کے والدین مشتعل ہوگئے اور اسکول کےمالک کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

زخمی بچوں کے مشتعل والدین نے پولیس وین کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسکول نامکمل تھا، تعمیرسے پہلے ہی تدریسی عمل شروع کردیا گیا تھا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اسکول کی چھت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے رپورٹ دی جائے۔

Comments

- Advertisement -