تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک بھرکے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل، پولنگ جاری

لاہور: ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں سترہ سال بعد جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوگیا۔

اختیارات نچلی سطح پرعوامی نمائندوں تک منتقل کرنے کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ملک بھر کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل جاری ہے۔

کنٹونمنٹ کے انتخابات سترہ سال بعد جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، ملک بھر میں اٹھارہ لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مبصرین کا اندازہ ہے ٹرن آؤٹ ساٹھ فیصد سے زیادہ رہ سکتا ہے۔


کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات پولنگ کا عمل شروع


چھاؤنیوں میں پولنگ کا آغازصبح آٹھ بجے ہوا، کہیں کہیں ہلکی پھلکی مشکلات بھی رہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ من پسند امیواروں کو منتخب کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے باہر قطار میں کھڑے ہیں، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

لاہور میں کنٹونمنٹ انتخابات کے دوران مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے برعکس ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

لاہور میں کنٹونمنٹ انتخابات کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر بجلی غائب ہے، جس کے باعث پولنگ عملے اور ووٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن کی ہلچل میں پارٹی کارکنا ن کے درمیان گرما گرمی رہی، اسلام آباد اور گجرانوالہ میں جعلی ووٹ دیتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
لاہورکے والٹن وارڈفور کے گورنمنٹ گرلزاسکول میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنا ن آمنے سامنے ہوئے اور تلخ جملوں کا  تبادلہ ہوا، پولیس نے بیچ بچاؤ کرایا۔

گجرانوالہ کنٹونمنٹ کے وارڈ سیون میں پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ایک دوسرے پر جعلی ووٹ کا الزام لگایا پھر سب ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔


جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے چارافرادگرفتار


 گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کے وارڈ سیون میں ہی جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے چارافراد گرفتار کئے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں دو کا تعلق پی ٹی آئی اوردو کا ن لیگ سے ہے۔


پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی


 

جڑواں شہرراولپنڈی اسلام آباد میں بھی ہلچل رہی، راولپنڈی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبرایک کے پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، اسلام آباد واہ کینٹ وارڈنو کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان میں جھگڑا ہوا۔ پولیس نے گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ شورکوٹ وارڈنمبر فور کے پولنگ اسٹیشن پراحتجاج ہوا، رینجرز نے آزاد امیدوار حسنین رضا گیلانی سمیت ان کے والد اور بھائی کو بھی حراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ

سیالکوٹ میں بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتحابات کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پولنگ پانچ وارڈوں میں ہو رہی ہے ووٹرز کی کل تعداد 21213 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 11210 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10003 ہے، جس کے لئے 21پولنگ ا سٹیشن اور 40بوتھ بنائے گئے جن پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج کے جوان اور پولیس اہلکار تعینات ہیں پولنگ اسٹیشن کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے، الیکشن کمیشن کے جانب سے موبائل اور آتشین اسلحہ پر بھی پابندی ہے۔

ایبٹ آباد

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ایبٹ آباد، حویلیاں اور کالا باغ کینٹ میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈاپور کے مطابق چھ سو پولیس اہلکار اور پاک فوج کے جوان اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔، ایبٹ آباد میں تیرہ جبکہ حویلیاں میں چھ پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

کالا باغ کینٹ کی دو نشستوں میں سے ایک نشست پر پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، دوسرے حلقہ میں صرف سترہ ووٹرز ہی اپنا حق راہ دہی استعمال کریں گے۔

ایبٹ آباد کنٹو نمنٹ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز، پی ٹی آئی ، پی پی پی پی ، جماعت اسلامی اور آزاد امیدواروں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ایبٹ آباد کے پانچ وارڈز میں ٹو ٹل ووٹرز کی تعداد 40309 ہے جبکہ ستائیس امیدوار میدان میں ہیں جن کیلئے پینتالیس پولنگ اسٹیشنز اور ستانوے پولنگ بوتھ بنائے گے ہیں، جبکہ حویلیاں کے دو وارڈز کیلئے ووٹرز کی تعداد10839ہے جبکہ آٹھ امیدوار میدان میں ہیں،حویلیاں کے دو وارڈز کیلئے نو پولنگ اسٹیشنز بنائے گے ہیں۔

حیدرآباد

کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ پر امن طور پر جاری ہے، آٹھ وارڈز پر ہونیوالے انتخابات میں ستائیس امیدوار مدمقابل ہیں۔

کراچی

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، کراچی میں چھ کنٹونمنٹ علاقے ہیں، کراچی کی چھاؤنیوں میں بتیس وارڈز بنائے گئے ہیں ، جس کی اکتیس نشستوں کیلئے ایک سو ترانوے امیدوار مد مقابل ہیں۔ کلفٹن کنٹونمنٹ میں دس نشستوں پر تراسی امیدوارمقابلہ کررہے ہیں۔

کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ وارڈز کی پانچ نشستوں کیلئے چو بیس امیدوار میدان میں ہیں۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی تین نشستوں پر چوبیس، جبکہ منوڑہ کی دو نشستوں کیلئے سات امیدوارانتخاب لڑرہے ہیں۔

کورنگی کی دو نشستوں میں سے ایک پر جماعت اسلامی کے امیدواربلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں جبکہ ایک نشست کیلئے بارہ امیدوار میدان میں ہیں۔

کنٹونمنٹس الیکشن میں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، سمیت آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سو نناوے نشستوں کیلئے گیارہ سو اکیاون امیدوار میدان میں ہیں، دس اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ انتخابات کیلئے کُل بارہ سو پچیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ایک سو تیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیالیس کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ چھاؤنیوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز متعین کردی گئی ہے۔

کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات کےلیے بارہ ہزارچارسواہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے، الیکشن کمیشن کے دفاتربھی آج کھلےرہیں گےجبکہ الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین کی چھٹی منسوخ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جبکہ ٹیلی فون اور فیکس کے ذریعے الیکشن سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -