تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملک بھر میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم شہادت علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس اختتام پذیر ہوگئے۔
کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمدہوا، مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے،نمائش چورنگی پر جلوس کے شرکا نے نما ز ظہرین ادا کی، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے،سولہ ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلوس کی سیکیورٹی کیلئے تعینات کیئے گئے تھے۔

لاہور میں یوم علی رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، راول پنڈی میں مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پر امام بار گاہ کرنل مقبول حسین پر پہنچ کر ختم ہوا، ملتان میں مرکزی ماتمی جلوس کاشانہ حیدر سے برآمد ہوکر روائیتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لعل کڑتی پر اختتام پذیر ہوا، فیصل آباد میں مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ سے شبیہ تابوت کا جلوس برآمد ہوا ، عزاداروں نے زنجیر زنی بھی کی، جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -