تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزا،ماتمی جلوس جاری

کراچی: ملک بھر کی طرح عزاداری امام حسین کے سلسلے میں مجالس اور ماتمی جلوس جاری ہیں، جس میں لاکھوں عزادار شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

آج نومحرم کی مناسبت سے جلوس نکالے جارہے ہیں ، مجالس کا سلسلہ صبح ہی سے شروع ہوگیا ہے، آج کی مجالس میں ذاکرین اور علماء میدان کربلا میں پیش آنے والے واقعات بیان کرتے ہیں، خاص کر پیاس کی شدت سے بے چین بچوں کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

تمام نکلے جانے والے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے شام کو اختتام پذیر ہوں گے۔

کراچی میں نکلے گئے جلوس مقررہ راستوں سے ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پزیر ہوگا جبکہ حیدرآباد، خیرپور، دادو، سھکر اور کوٹری میں روایتی جلوس مخلتف راستوں سے برآمد ہونگے۔

سندھ کے مختلف شہروں میں نو محرم کے جلوس کے لئے حکومت کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ میں نو اور دس محرم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار سے واقعے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں عزاداری امام حسین کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف مقامات پر نویں محرم کے جلوس برآمد ہو چکے ہیں ، مرکزی جلوس نماز ظہر کے بعد پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوگا۔

 شبیہہ ذوالجناح اور علم کا مرکزی جلوس نماز ظہر کے بعد پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو گا، جو سول سیکرٹریٹ، چرچ روڈ، پرانی انار کلی اور موج دریا روڈ سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے روٹ پر تمام داخلی راستوں کو خاردار تار لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس میں صرف عقبی طرف سے داخلہ ہوگا۔

جلوس کے راستے پر جیمر لائے گئے ہیں اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ روز عاشور کا جلوس آج رات 10 بجے ہی نثار حویلی سے برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کل شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا

ا۔سلام آباد کا مرکزی جلوس جی سکس سے برآمد ہوگا، جلوس کے کیلئے مزید سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مزید دیگرشہروں، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، مظفر گڑھ، سیالکوٹ، جھنگ کے مختلف علاقوں سے نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہونگے۔

Comments

- Advertisement -