تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ملک رفیع رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور : ملک رفیع رجوانہ نے پنجاب کے چھتیسویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے رفیق رجوانہ سے چھتیسویں گورنر کےعہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،سینیٹ مین قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سینیٹراقبال ظفر جھگڑا ، نہال ہاشمی ،تہمینہ دولتانہ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمان ، فاٹا ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے مختلف جماعتوں کے سینیٹرز ، اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

تقریب میں وکلاء اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، گورنر کے خاندان کے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔

بعد ازاں نومنتخب گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے دربار پر حاضری دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں حلف برداری کی تقریب کے بعد گورنرملک رفیق رجوانہ کارکنوں کے ہمراہ داتا دربار حاضری کے لئے پہنچے جہاں انھوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ان کے بیٹے ملک آصف رجوانہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔گورنر پنجاب نے داتا دربار میں حاضری کے موقع پرملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی طور پر دعا مانگی۔

Comments

- Advertisement -