تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

دو لوگوں نے کنٹینر سے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر سے ملک میں انقلاب لایا جارہا ہے، دو لوگوں نے کنٹینر سے  پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوریت جس بحران کا سامنا کر رہی وہ ماضی کے بحرانوں سے زیادہ گھناؤنا نہیں ہے، اس سے پہلے کسی گروہ کو پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے جو گزشتہ روز گفتگو کی اسکی مذمت کرتے ہیں، کنٹینر انقلاب کرنے والوں نے اپوزیشن لیڈر کی توہین کی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرکے پورے ایوان کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پارلمینٹ پر حملہ کرکے انھوں نے پاکستان کی جمہوریت کو لیبیا، یوکرین اور صومالیہ کی جمہوریت کے مقابل لا کر کھڑا کردیا ہے۔ پارلیمنٹ کے باہرخیمہ بستی لگ چکی ہے اور ہماری پارلیمنٹ کو دھوبی گھاٹ بنا دیا گیا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو یہ اقدام اٹھانے والوں کو سزا دے، انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو ایسی سزا دی جائے کہ مثال بن جائے۔

احسن اقبال نے عمران خان اور طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ لوگ ایک سو سال تک بھی دھرنے دے دیں، آپ اس جمہوریت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ ایوان آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جنگ میں پیچھے ہٹنے کا تصور نہیں کرسکتا۔ ملک کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے۔اس ملک کا حق ہے کہ یہاں بھی حکومت کو 5 سال کا استحکام دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جمہوری دور میں پہلی بارپارلیمنٹ پر حملہ اور ٹی وی اسٹیشن پر قبضہ ہوا۔ یہ حکومت اتنی کمزور نہیں کہ گیٹ نہ چھڑا سکے، وہ لاشیں لے جانا چاہتے ہیں تاکہ اپنی سیاست چمکا سکیں لیکن ہم لاشیں نہیں دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سیاسی برادری سے رشتہ توڑ کر کنٹینرمیں بند ہوگئے ہیں، جمہوریت کے اندرعوام اور پارلیمنٹ کا اشارہ ہوتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ استعفوں کامشورہ دینے والے خود یہاں آن بیٹھے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ضد اورانا چھوڑیں مطالبات پر بات کریں، اگرمنظم دھاندلی ہوئی ہے توآیئے دودھ  کا دودھ پانی کا پانی کرلیں۔

احسن اقبال نے کہا سیاسی ایجنڈے کے لیے لوگوں کو مذہبی طور پر بلیک میل کیا جارہا ہے،  قادری اورعمران منتیں کرکے لوگوں کو دھرنےمیں بلارہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے میں اردو اور انگلش میڈیم انقلاب کی تقسیم ہے، اردو میڈیم انقلاب میں لاشوں، قبروں اور کفن کی بات ہوتی ہے ، جبکہ انگلش میڈیم انقلاب میں امن اور استحکام کی بات ہوتی ہے،جو ایک کھلا تضاد ہے، دھرنوں کے قائدین پاکستانی عوام کو نفسیاتی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔

دھرنوں نے 14 ماہ کی محنت پر پانی پھیر دیا، لیکن سیاسی جماعتوں کا اتحاد دھرنے والوں کے خلاف دیوارچین بن گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارنگراں حکومتیں اپوزیشن اورحکومت کی مرضی سے بنیں اور پہلی بار چیف الیکشن کمشنرکو وسیع مشاورت کے بعد مقرر کیا گیا، فخرالدین جی ابراہپم کا نام عمران خان نے تجویز کیا ۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی کے اندر ٹکٹوں کی تقسیم میں تو کرپشن دور کر نہیں سکے، لہذا انھیں انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کا بھی کوئی حق نہیں ہے، عمران خان آج تک دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ہم پر الزام لگایا کہ 4 ارب روپے میں اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس بن سکتی تھی لیکن چیلنج کرتے ہیں کہ وہ 4 ارب روپے میں پشاور میں میٹرو بس منصوبہ مکمل کرکے دکھادیں، وفاقی حکومت انہیں ساڑھے 4 ارب روپے ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکموت اسلام آباد میں ایک کینسر اسپتال قائم کرنا چاہتی ہے اس لئے وہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ حکموت کو اپنے تجربے سے مستفید کریں اور دھرنوں میں خرچ کرنے کے بجائے تعمیری کاموں میں صرف کریں۔

Comments

- Advertisement -