تازہ ترین

عوام صرف’گونوازگو‘سنناچاہتی ہے،طاہرالقادری

اسلام آباد: طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں اپنے ہی کارکنوں سے ملاقات کرکے واپس آگئے ہیں، پارلیمنٹ کا جنازہ معصوم بچوں نے اپنے کاندھے پراٹھایا ہے ۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو تو سب کچھ ملتا رہا ہے کیونکہ اس نظام میں مراعات یافتہ طبقے کے لئے سارے وسائل موجود ہیں، اس نظام کے تحت غریب کو کوحق نہیں کہ وہ زندہ رہیں، زندگی ہی ان کا سب سے بڑا جرم ہے، پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدوجہد حکمرانوں کی کرپشن کوبے نقاب کررہی ہے، ملک میں ہرطرف ’’گو نواز گو ‘‘کی مہم شروع ہوگئی ہے،  نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے، مچھر سونے نہ دیں، مکھیاں تنگ کریں، بجلی اور گیس نہ آئے یا پھرعلاج کی سہولت دستیاب نہ ہوتوبولوگونوازگو، مکھیاں تنگ کریں توبولوگونوازگو، مچھرسونے نہ دیں تو لوگ گو نواز گوکا نعرہ لگائیں۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نام نہاد وزیراعظم کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، پارلیمنٹ گونگی اور بہری ہوچکی ہے، نوے کی دہائی میں دس ارب سے زائد کی رقم لوٹی گئی، کسی بزنس پر پاکستان میں حکمرانوں کا ذاتی پیسہ نہیں لگا، سب کرپشن کا پیسہ ہے، ہرکوئی اپنا پیسہ ملک سے نکال کر باہرلے گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم اوربنکوں کے پیسے سے بزنس کرتے ہیں، جس کو حکمران جمہوریت کا نام دیتے ہیں وہ کرپشن ہے، حکمرانوں کا اقتدار کاروبار کیلئے ہے، اقتدار کی کرسی حکمرانوں نے لوٹ مار کے لئے رکھی ہوئی ہے، جمہوریت لوٹ مار بن گئی ہے، حکمران اس نظام کی پیداوار ہیں اور اسی کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

Comments

- Advertisement -