تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

منی لانڈرنگ کیس: ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 اپریل تک توسیع

راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چوبیس اپریل تک توسیع کر دی اور کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی عدالت میں برقعہ پہنے بغیر پیش ہوئیں تو کمرہ عدالت میں لوگ موبائل فون سے ان کی تصاویر بنانے لگے، ریمپ پر جلوہ گر ہونے والی ماڈل ایان علی پہلی بار عدالت میں کیپ پہن کر جلوہ گر ہوئیں، بالوں اور کیپ سے اپنے چہرے کو چھپانے میں جب کامیاب نہ ہوسکیں تو پھر فیشن ایبل لباس زیب تن کرنے والی ایان میں انقلابی تبدیلی آئی اور انھوں نے برقعہ اوڑھ لیا۔

اب جب تیسری مرتبہ عدالت آئیں تو نہ کیپ تھی اور نہ برقعہ تھا کمرہ عدالت میں موجود لوگوں نے جب ایان کا یہ روپ دیکھا تو موبائل فون سے تصویریں بنانے لگے۔

منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل آیان علی کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ڈالر اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل آیان علی کے جوڈیشنل ریمانڈ میں چو بیس اپریل تک توسیع کر دی۔

دوران سماعت کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ آیان علی کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث مقدمے کا چالان ابھی مکمل نہیں ہوا، مہلت دی جائے جس پر عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ سماعت میں کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 اپریل تک کی توسیع کردی تھی جبکہ ملزمہ کی جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -