تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

موبائل فون کا زیادہ استعمال جذباتی عدم استحکام کا شکار کرسکتا ہے

کراچی (ویبڈیسک) – اگر آپ اپنے موبائل فون کا با ر بار جائزہ لیتے ہیں اور وقت کا بڑا حصہ اس پر خرچ کرتے ہیں تو آپ جذباتی طورعدم استحکام اور اداسی کا شکار ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موبائل فون کا زیادہ استعمال ایک لت کی طرح ہےاور جو افراد موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ افسردہ اورجذباتی مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نوجوان اوسطاً دن میں 95 منٹ میسج کرنے،49 منٹ ای میل اور 39 منٹ موبائل پر فیس بک چیک کرنے میں گزارتے ہیں جبکہ کچھ نوجوان دن میں 10 گھنٹے تک بھی موبائل فون پرضائع کردیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موبائل فون کا مستقل استعمال جذباتی عدم استحکام کی نشانی ہے اورایسےافراد خود کو مصروف رکھ کر اپنےموڈ کوخوشگواربنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عام طورپرشرمیلےافراد اپنے جذبات کے اظہار کے لئے موبائل فون کا سہارا لیتے ہیں، موبائل فون پر پیغامات پڑھنا،ای میل بھیجنا ،ٹوئٹ کرنا وغیرہ خود کودن بھر کی پریشانیوں سے دور کرنے کا بہانہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ یہ مصروفیت آپ کے لئے تودلچسپ ہوسکتی ہے تاہم اس کے نتیجے میں آپ کے دوستوں اورقریبی افراد سے تعلقات میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں