تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یوگا کا عالمی دن: مودی کو شرکت مہنگی پڑ گئی

نئی دہلی: بھارت میں پہلا یوگا ڈے منایا گیا، نئی دہلی میں انڈیا گیٹ اور راج پتھ پر ہزاروں رنگی برنگی چٹائیاں بچھائی گئی تھیں، جس پر بیٹھ کر 37 ہزار افراد نے ایک ساتھ یوگا کیا، وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھی یوگا کے بعض پوز میں شرکت کی، اپنے ملک کے نائب صدر حامد انصاری کو اس اہم ایونٹ میں نہ بلا کر اپنے لئے مشکلات کھڑی کر دیں۔

بی جے پی کے سیکرٹری رام مادھو نےایونٹ میں حامد انصاری کی عدم موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کر ڈالا لیکن پھر بعد میں یہ کہہ کر اسے ڈیلیٹ کر دیا کہ نائب صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لئے وہ تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔

دوسری جانب نائب صدر کے دفتر نے فوراً اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حامد انصاری بالکل خیریت سے ہیں، انہیں اس ایونٹ میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا،اگر دعوت نامہ بھیجا جاتا تو وہ ضرور شرکت کرتے۔

اس دوران انہوں نے بی جے پی کے چہیتے بابا رام دیو کے ذریعے بتائے گئے آسن کئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلانے کی کوشش کرتے رہے۔

بھارت میں یوگا کے معاملے پر ایک تنازع بھی کھڑا ہوگیا ہے، مسلم تنظیموں نے کہا ہے کہ یوگا کا تعلق بطور خاص ہندو مذہب سے ہے اور یہ اسلام کے منافی ہے۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کا اس قدیمی ہندوستانی فن کو فروغ دینے کا ایجنڈا ہے۔

حکام کے مطابق 35 منٹ کے یوگا سیشن میں ہزاروں بیوروکریٹس، فوجی اور طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس کا مقصد کسی ایک مقام پر یوگا کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد کا گنز ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرنا ہے۔بھارت کے دیگر شہروں میں بھی یوگا کے اجتماعات ہوئے، بھارتی فوج نے سیاچن گلیشیئر پر بھی یوگا کیا۔

کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے یوگا ڈے پر مودی سرکار کا ساتھ نہیں دیا بلکہ الزام عائد کیا کہ وہ ایک جسمانی مشق پر سیاست کررہی ہے۔

اپوزیشن کے نمایاں لیڈر لالو پرساد یادو نے ٹوئیٹر کے ذریعے مودی سرکار پر زبردست سیاسی طنز کرتے ہوئے لکھا کہ "بی جے پی کے زیادہ تر قومی لیڈران، مرکزی وزراء اور آر ایس ایس کے عہدیداروں کی توند نکل آئی ہے۔ بی جے پی لیڈران کی چربی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس لیے انہیں یوگا کی بہت زیادہ ضرورت ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "یوگا جیسے ذاتی معاملے کی تشہیر کرکے مودی حکومت اپنا ووٹ بینک مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہمارے ملک میں کروڑوں لوگ بھوکے سوتے ہیں لیکن ان کی فکر حکومت کو نہیں ہے۔ ان مزدوروں کو یوگا کی کیا ضرورت جو دن بھر جسمانی محنت کرتے رہتے ہیں؟

بھارت میں بہت سے لوگوں نے نائب صدر حامد انصاری کا ساتھ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر ٹرینڈ شروع کردیا ۔

 #IStandWithHamidAnsari

 

Comments

- Advertisement -