تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

موگا: چلتی بس میں 14سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

موگا : بھارتی پنجاب کے ضلع موگا میں چلتی بس میں چودہ سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی پنجاب کے ضلع موگا میں چلتی بس میں چودہ سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، لڑکی اپنی والدہ اور چھوٹے بہن بھائیوں کےساتھ سفر کررہی تھی۔

بس کے عملے نے کم سواریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی مزاحمت پر لڑکی اوراس کی والدہ کو چلتی بس سے دھکا دے دیا، چلتی بس سے گرنے کی وجہ سے لڑکی ہلاک ہو گئی اور اس کی ماں شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس نے بس کنڈکٹر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بس کمپنی میں پنجاب کے حکمراں خاندان بادل کے شیئرز ہیں۔

اس واقعے نے پورے بھارت کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور ملک بھر میں عورتوں کے حق میں مظاہرے ہوئے تھے۔

  واضح رہے کہ دو ہزار بارہ میں دلی کی بس میں میڈیکل کی طالبہ کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تئیس برس کی نربھایا کی ہلاکت کے بعد دہلی سمیت پورے بھارت میں خواتین کے حقوق کیلئے مظاہرے ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -