تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مکلا بندرگاہ سے 150سے زائد پاکستانی وطن واپسی کیلئے روانہ

یمن: مختلف شہروں سے ایک سو پچاس سے زیادہ پاکستانی بحفاظت مکلہ کی الشاہر بندرگاہ پہنچنے گئے، جہاں سے محصورین پاک بحریہ کا جہاز محصورین کو وطن واپس لیکرآرہا ہے، منگل کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں بھارتی اور چینی باشندے بھی سوار ہیں۔

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، یمن کے مختلف شہروں سے الشاہر بندرگاہ پر ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے بندرگاہ پہنچنے کے بعد پاک بحریہ کے جہاز کے ذریعے وطن واپس لایا جا رہا ہے۔

پاکستان روانگی سے قبل الشاہر بندرگاہ پر موجود پاکستانی محمد سلیم نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گھنٹے کا سفر طے کرکے بندرگاہ پہنچے۔

یمن میں جاری کشیدگی کے بعد محصور پاکستانیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، وطن واپس آنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، جن کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی خیریت سے واپسی کیلئے دعا گو ہیں۔

پاک بحریہ کا جہاز محصورین کو لے کر منگل کر کراچی کی بندرگاہ پہنچے گا۔

دوسری جانب صنعا میں اب بھی ایک سو اٹھہتر پاکستانیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، صنعا میں موجود ندیم احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جنگ کے باعث سفر دشوار ہے، صنعا سے حدیدہ کا پانچ گھنٹے کا راستہ کیسے طے کریں۔

ندیم احمد شیخ نے بتایاکہ یہاں سے نکلنا ہے تو یہ نہیں معلوم کس سے رابطہ کریں، کوئی سیکیورٹی نہیں اور ہر طرف خطرات ہی خطرات ہیں۔

Comments

- Advertisement -