تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مکھی کی بات میں شروع نہیں کی: وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ’’مکھی کے مرنے پرہڑتال‘‘ کی وضاحت کردی، واضح رہے کہ وزیراعظم کے اس بیان پرایم کیو ایم نے شدید ردعمل کا اظہارکیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزمنگل اسلام آباد میں وفاقی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’مکھی کی بات میں نے شروع نہیں کی تھی‘‘۔

ان کاکہنا تھا کہ کہ یہ بات گورنرسندھ کی توجہ کراچی میں ہڑتالوں کے موضوع کی جانب دلانے کے لئے کہی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے دورے کے موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں مکھی بھی مرتی ہےتو ہڑتال ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم کے اس بیان پرمتحدہ قومی موومنٹ نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم قتل و غارت اور ٹارگٹ کلنگ کے ستائے اہلیانِ کراچی کی یوں اہانت نہیں کرسکتے۔

آج قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے وضاحت دی کہ تاجروں نے ان سے کہا تھا کہ ’’ کراچی میں مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال ہوجاتی ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو مخاطب کرتے ہویے یہ بھی کہا کہ ’’امید ہے کہ رشید گوڈیل میری اس وضاحت سے مطمئین ہوگئے ہوں گے‘‘۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو 25 ارب روپے مالیت کی گرین لائن پروجیکٹ تحفے میں دے رہی ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کراچی کو پانی فراہم کرنے کا کے 4 منصوبہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Comments

- Advertisement -