تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

میری شادی کی خبروں کو محتاط انداز سے دیکھا جائے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری شادی کی خواہش کا اظہار عوام کے سامنے کیا تھا تاہم شادی کے معاملے کو اس قدر نرم اور غیر محتاط انداز سے نہ دیکھا جائے۔

اسلام آباد میں عمران خان نے دوسری شادی سے متعلق افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی خواہش کا اظہار اپنے حامیوں کے سامنے سر عام کیا تھا تاہم بچوں کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کے لئے محتاط رویہ کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پشاور سانحے کے باعث ہم سب حالت سوگ میں ہیں، دوسری شادی کے معاملے کے لئے مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہئے۔

.واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عمران خان کی خاتون صحافی کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں

Comments

- Advertisement -