تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نائن زیرو پر چھاپہ ناقابل فہم اورسمجھ سے بالاتر ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے فائرنگ کے واقعے میں کارکن وقاص علی شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ سمجھ سے بالاتر ہے، ساری صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جو کچھ بھی ہوا، ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا،کل کےواقعےکےبعد خود میرےخلاف بھی پروپیگنڈہ کیاجارہاہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نائن زیرو کے اطراف میں چھاپہ مارا گیا اور سرچ آپریشن کیا گیا، بتایا گیا کہ چند مطلوب افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا تھا، رینجرز کے چھاپے کے دوران 110 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے بیشتر افراد کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے،  عدالت میں صرف 27 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ باقی افراد کہاں ہیں؟۔

 فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عامرخان کی آنکھوں پرپٹی، ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی،عامر خان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ایم کیو ایم پُرامن اور جمہوریت پسند جماعت ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتے ہیں، کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ایم کیو ایم فرشتوں کی جماعت ہے، ہم سب کی عزت کرتے ہیں، ہماری بھی عزت کی جائے۔

فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص علی شاہ کا دن دیہاڑے سینکڑوں افراد کے سامنے قتل ہوا ہے، کچھ چینلز نے وقاص شاہ کے قتل کے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وقاص شاہ رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی  کا کہناتھا کہ آرمی چیف،آئی ایس آئی چیف اورڈی جی رینجرزسےاپیل ہےہماری عزت کاخیال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور رینجرزکو جدا جدا دیکھنا چاہتےہیں، عمران خان نے90پرچھاپےکوکراچی کی آزادی قراردیا۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ کچھ لوگ موجودہ صورتحال کافائدہ اٹھاناچاہتے ہیں،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتےہیں۔

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کی لاش پراپنا محل بناناچاہتےہیں، رینجرز کے افسران کو عمران خان کے بیانات کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کا خواب ہے ہے کہ وہ اپنے بیانات سے کراچی میں اپنا راستہ ہموار کرلیں گے، نائن زیروپرکارروائی مطلوب افرادکی گرفتاری کےلیےہوئی،تاثردیاگیاکہ نائن زیرونوگوایریاہے۔

Comments

- Advertisement -