تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نریندرمودی کا بیان بھارتی منفی رویے کا عکاس ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بیان پردفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری سےنوٹس سے لینے کا مطالبہ کردیا ۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا قابل مذمت بیان پردفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آگیا، پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے بھارتی وزیرِاعظم مودی کے بیان کا نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کا بنگلادیش میں بیان بھارتی منفی رویے کا عکاس ہے، بھارتی سیاستدان نے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کرکے فخر کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسائیوں کیساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے، امن کی خواہش کو کمزروی نہ سمجھا جائے، پاکستان اوربنگلہ دیش نےآزادی کیلئے مل کرجدوجہد کی ۔ بھارت کی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دشمنی کا بیچ بونے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری مشرقی پاکستان بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔

Comments

- Advertisement -