تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نوازشریف نےانقلاب مارچ رکوانےکیلئےآئی بی کو پونے3ارب دیے، طاہرالقادری

اسلام آباد:  ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آئی بی کو انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پونے تین ارب روپے دیئے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی بربرریت ہے کہ غریب زندہ نہیں رہ سکتا ،بد قسمتی کی انتہا ہے کہ ملک میں آئینی تحفظ حاصل نہیں ہے، 11 ستسمبر کو فیصل آباد سے لڑکی کو اغواء کیا گیا، ن لیگ کے ایم این اے بیٹوں نے متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد سے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،انہوں نے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروانے نہیں دیا، ھمکی دے کر ایف آئی آر واپس لے لی گئی ، لڑکی سے زیادتی کی ایف آئی آر میرے پاس ہے، ن لیگ کے درندوں کے نام کے بجائے ایف آئی آر میں نامعلوم لکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے غریب غیر محفوظ ہیں ، ملک میں قانون اور جمہوریت کو بھی بھوک ہرتال کرنی چاہیٗے، کیا ملک میں بیٹیوں کی عزت اسی طرح لٹتی رہیں گی، کہاں ہے پارلیمنٹ اور کہاں ہے آئین، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں غریب اور امیر کے لئے یکساں قانون ہو ، یہ دھرنا صرف سانحہ ماڈل ٹاون کے لئے نہیں ہے پورے ملک کے لئے ہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت اور ظلم وجبر کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہنا چاہیئے،آئین کو پامال کیا جارہا ہے،ایک عرصے سے ملک میں باریاں لگی ہوئی ہیں،کرپٹ حکمران کو اسمبلی میں جانے سے روکنے کا نظام چاہتے ہیں ،ہم امانت دیانت اور شفافیت کا نظام چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی مل بچانے کے غریبوں کو ڈبو رہے ہیں، شریف فیملی کے شوگر مل بچانے کے لئے بند توڑ کر ہزاروں افراد کو متاثر کیا گیا،سیلاب آنے کے بند کی مرمت ہو رہی ہے، جو کام 4 سال پہلے ہونا تھا وہ اب کیوں ہورہا ہے، نواز فیملی کے دو شوگر مل کے لئے چناب پر بند بنایا گیا

ان کا کہنا تھا کہ پولیس والے ہماری گاڑیوں کے پیڑول اور ڈیزل بھی لے گئی، پولیس والے 20،20 گھنٹے کی ڈیوٹی کرتے ہیں، ان سے ظلم و بر بریت کا کام لیا جارہا ہے ۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی بی کو انقلاب مارچ سے دو دن قبل مارچ کو روکنے کے لئے پونے تین ارب روپے دیئے، آئی بی کا سالانہ بجٹ 100 کڑور کے اندر اور دھرنوں کے لئے اربوں روپے کیوں دیئے گئے،ایک سال کا بجٹ 42 دن میں ختم کردیاگیا، شریف برادران نہ حکومت نہ اپوزیشن میں بیٹھنے قابل ہیں، افسوس اپوزیشن حکومت بچانے کے لئے ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کرنسی نوٹ پر گو نواز گو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ خریداری کے وقت کرنسی نوٹوں پر گو نواز گو لکھیں

Comments

- Advertisement -