تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نوازشریف نے اپنے خلاف 143 کیسزختم کروائے، طاہرالقادری

اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوری نظام کونہیں بلکہ نظام کے باعث ہونے والی کرپشن کو بچانے کے لئے کمربستہ ہیں

ڈاکٹرطاہرالقادری اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ نے پورے ملک میں شعور پیدا کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سارا سال پارلیمنٹ سے غائب رہنے والے وزیرِاعظم پارلیمنٹ کی تاریخ کے طویل ترین اجلاس میں مسلسل حاضر رہے اوراس کی وجہ یہ احتجاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آئین کا شور مچانے والے ہی آئین کی دھجیاں بکھیرتے ہیں، ہم اس نظام کو جمہوریت مانتے ہیں جس میں عام آدمی ریاست کے سربراہ کا محاسبہ کرسکیں۔

انہوں سوال کیا کہ حکمران بتائیں کہ پاکستان میں یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پیتےہیں۔

انہوں روزمرہ کے استعمال کی اشیا کی قیمتوں کا پرویز مشرف کے دور سے موازنہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھ گئی ہے؟۔

طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران نظام کونہیں بلکہ نظام کے باعث ہونے والی کرپشن کو بچانے کے لئے کمربستہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر اپنی مرضی سے تعینات کئے اوراپنے خلاف 143 کیسز ختم کروائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں الزام دیاجاتا ہے کہ ہمارے دھرنے عالمی دنیا میں پاکستان کا چہرہ مسخ کررہے ہیں، حکومت بتائے کہ وہ کون سے پاکستان کاچہرہ دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں جہاں لوگ مارے جاتے ہیں اورمقدمہ درج نہیں ہوتا،لڑکیاں اغوا ہوجاتیں ہیں اوران کے والدین کی سنوائی نہیں ہوتی، غریب کےحقوق پامال ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں