تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نوازشریف واشنگٹن فتح کرنے جارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لئے جاگ چکی ہے ، نوازشریف واشنگٹن فتح کرنے جارہے ہیں چاردن میں قوم کےچارکروڑ روپے خرچ کریں گے۔

تحریکِ انصاف کے سربراہ نے اسلام آباد میں آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جیو ٹی وی پرہرروز پھتراؤ ہوتا ہے تو حکومت چند پولیس والے وہاں بھی کھڑے کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی عوام کو اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان میں کتنی بڑی تبدیلی آچکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کاکوئی بھی کارکن پی ٹی وی پرحملے میں ملوث نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی بنانے کے بعد پہلے الیکشن میں میرا اسکور زیرو تھا مشرف دور میں بمشکل ایک سیٹ نہ ملی اورایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ صرف پانچ افراد پارٹی میں رہ گئے تھے لیکن پھرپاکستان نے یہ منظربھی دیکھا کہ مینارِپاکستان میں عوام کا سمندرامڈ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری افتخار کی تحریک میں نواز شریف ہمارے کنوینئیر تھے اور انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا، اور انہوں نے زندگی بھر قوم کو دھوکہ ہی دیا ہے۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ پاکستانیوں! آئندہ آپ کسی وزیرِ اعظم کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اوراگرحکمران قانون توڑیں تو عوام سڑکوں پر آکراس کا محاسبہ کریں۔

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کےچارروزہ دورۂ امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’نواز شریف واشنگٹن فتح کرنے جارہے ہیں‘جس پرچار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم کے استقبال کی بھرپور تیاری کر رکھی وہاں بھی ’گو نوازگو‘ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ مشرف کے دورمیں ہرپاکستانی پرپینتیس ہزارکا قرضہ تھا جو کہ زرداری کی حکومت کے اختتام پر پچھتر ہزارروپے ہوگیا اورنوازشریف کے ڈیڑھ سالہ اقتتدارمیں یہ قرضہ ایک لاکھ دس ہزارتک پہنچ چکاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پندرہویں ترمیم کے ذریعے نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے اور ابھی بھی ان کی یہ کوشش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو چیزیں جو خیبرپختونخواہ کو باقی پاکستان سے ممتازکرتیں ہیں وہ آزاد نیب ہے جو کہ چیف منسٹر سے بھی اوپر ہوگااوران کا بھی احتساب کرسکے گا اوردوسرابلدیاتی نظام ہے جوکہ گاوٗں کی سطح پربھی عوام کو آزادی دے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان میں تعلیم عام کرنے کے لئے خیبر پختونخواہ میں یکساں نظامِ تعلیم آرہا ہے۔

انہوں نے کراچی کے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ انہیں آزاد کرانے کے لئے آرہے ہیں اوررات میں پھر دھرنے میں پہنچ جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں