تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نواز شریف میں ہمت ہے تو مجھے گرفتار کریں، طاہرالقادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکمرانوں کو چیلنج کیا ہے کہ گرفتارکرکے دیکھو پھر دیکھنا تمھارے ایوان اور رائے ونڈ محل کا کیا حشر ہوگا، عوام جاگ چکی ہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری نے اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کی دھجیاں اڑادی ہیں، آئین سے شق نمبرباسٹھ اور تریسٹھ کو ختم کردیا جائے کہ دنیا یہ جان لے کہ اس ملک میں پارلیمان کے نمائندوں کا کوئی معیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں جرات ہے تو یہاں آکر گرفتار کرلیں، ہم بھی دیکھیں گے کہ انقلابیوں میں زیادہ جرات ہے یا پولیس میں، اگرگرفتار کیا گیا تو چوبیس گھنٹے میں حکومت گرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے غریب ترین ممالک جن کا کسی نے نام بھی نہیں سنا وہ ترقی کر رہے ہیں ، بنگلہ دیش اکہتر میں ہم سے جدا ہوا اور آج پاکستان سے آگے ہے لیکن ہمارے ملک میں غربت کی شرح جوتینتیس فی صد تھی اب پچاس فیصد پرجا پہنچی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران ملک کی باقی ماندہ دولت لوٹ کر بیرون ِ ملک جانے والے ہیں ، لیکن یہ دھرنا حکمرانوں کا مرنا ثابت ہوگا۔

طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ طویل المعیاد انقلاب کا آغاز ہوچکا ہے اور قلیل المعیاد انقلاب کچھ دنوں میں آیا چاہتا ہے اورآپ اپنی نسلوں کو بتائیں گے کہ جب پاکستان بدل رہا تھا تو آپ اسلام آباد میں تھے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی تحریک اور تحریک ِانصاف کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں