تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نواز شریف کو پہلی دھاندلی کی سزا مل جاتی تو دوبارہ جرات نہ ہوتی، عمران خان

اسلام آباد:  عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر جمہوری نظام کی روایت ہے کہ کسی کے خلاف تحقیقات ہو تواُسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناتھا کہ نواز شریف براہ راست دھاندلی کے ذمہ دار ہیں، 11 مئی کو صرفسترہ فیصد نتائج آنے پر میاں صاحب  نے کیسے جیت کی خبر سنادی تھی، میاں صاحب کہے رہے تھے مجھے واضع برتری دلانا ، کس کو پیغام دے رہے تھے، میچ ختم ہونے سے پہلے نتائج بتانا میچ فکسنگ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحقیقات میں دھاندلی ثابت نہ ہو تو واپس آجائیں،  میں نے کہا کہ 4 حلقے کھول دیں پتہ لگ جائے گا کس نے دھاندلی کی ہے، انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا کیوں کہ ن لیگ آئی ہی دھاندلی کی وجہ سے ہے ، یہ انصاف ہونے نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی میں ملوث افراد کے احتساب تک جمہوریت نہیں آسکتی،  نواز شریف کو پہلی دھاندلی کی سزا مل جاتی تو دوبارہ جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن اور فضل الرحمان بھی کہ رہے تھے دھاندلی ہوئی ہے ،بلوچستان میں اختر مینگل نے بھی کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ن لیگ تحریک انصاف کی سونامی سے ڈر گئی تھی، ہمیں پتہ ہے حقیقی جمہوریت کیا ہوتی ہے، اگر کسی نے نہیں کہا تو وہ محمود اچکزئی ہیں جنہوں نے دھاندلی کی بات ہی نہیں کی کیونکہ ان کے 8 رشتہ دار بڑے بڑے عہدوں پر ہیں اوربھائی گورنر بن گیا ہے۔

جاوید ہاشمی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی اس بات سے تکلیف ہوئی کہ عمران خان کسی کے اشارے پر چل رہا ہے، ہاشمی صاحب! آپ جانتے ہیں کہ عمران خان کسی کے اشارے پر نہیں چلتا، 14 ماہ پہلے ہی آپ کو بتا دیا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ نواز شریف کو معلوم ہے کہ شفاف الیکشن ہوا تو وہ ہمیشہ کیلئے الوداع ہو جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جتنی زیادہ عزت جاوید ہاشمی کی اتنی کسی سیاستدان کی نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہارمان کر چلے گئے تو ہماری نسلیں صدیوں تک غلام رہیں گی،شریف خاندان کے 8 لوگوں نے منی لانڈرنگ  کی۔ کل تمام ارکان استعفی دیں اور نئے شفاف انتخابات کا انتظار کریں گے۔ سب سے پہلے نوازشریف کا احتساب ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے کہا کہ تھورے لوگ ہیں اور وہ بھی دہشت گرد ہیں، میں ”فیلڈ مارشل” چودھری نثار علی خان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آنسو گیس میں لوگ مر گئے، ہمارا قصور کیا تھا؟،ضیا الحق اور پرویز مشرف کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -