تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آک لینڈ : نیوزی لینڈ نے چالیس سال بعد تاریخ رقم کردی، بلیک کیپس پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے اور جنوبی افریقہ ایک بار پھر ہاتھ ملتا رہ گیا۔

چوکرز پھر چوک کرگئے اور پروٹیاز چوتھی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ناکام رہے، نیوزی لینڈ نے چالیس سال بعد میدان مار لیا، مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

کیویز  پہلی بار عالمی کپ کا فائنل کھیلیں گے، اس سے قبل چھ مرتبہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں ناکام ہوئی لیکن میککلم الیون نے اس بار تاریخ بدل دی۔

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں 43 اووروں میں 298 رنز کا ہدف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل حاصل کر لیا۔

اس فتح کا کریڈٹ گرانٹ ایلیٹ تھے، جنھوں نے 73 گیندوں پر 84 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

گرانٹ ایلیٹ کو ناقابل شکست 84 رنز کی فتح گر اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ کی فیلڈنگ غیر معیاری رہی اور انھوں نے کئی کیچ گرائے اور رن آؤٹ کے مواقع گنوا دیئے، میچ کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے کئی کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے جب کہ سٹیڈیم میں موجود نیوزی لینڈ کے ہزاروں حامیوں نے اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانا شروع کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کلم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر 59 رنز بنائے، انھیں ڈیل سٹین نے مورنے مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔  برینڈن میک کلم کے بعد کین ولیمسن صرف چھ رنز بنا کر مورکل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مارٹن گپٹل نے 34 رنز بنا کر ایک تیز رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد راس ٹیلر ایک محتاط اننگز کھیلنے کے بعد 30 رنز بنا کر جے پی ڈمنی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

آکلینڈ میں جنوبی افریقہ  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملا اور کوئنٹن ڈی کوک ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، آملا دس رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جس میں دو چوکے شامل تھے۔

ہاشم آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈی کوک بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وہ بھی بولٹ کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈوپلیسی نے بیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ روس نے انتالیس رنز بنائے، اڑتیس اوورز میں جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر دو سو سولہ رنزبنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔

کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ تینتالیس اوورز تک محدود کردیا گیا، آخری پانچ اوورز میں جنوبی افریقہ نے میچ کا نقشہ تبدیل کردیا، پانچ اوورز میں پینسٹھ رنز جڑدیئے، ڈیوڈ ملر آئے اور چھاگئے۔

دونوں ٹیموں نے اس سے پہلے کبھی ورلڈ کپ کے فائنل  کیلئے کوالیفائی نہیں کیا۔

بلیک کیپس کے مدمقابل آسٹریلیا یا بھارت ہوگا، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ جمعرات کو سڈنی میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -