تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نیویارک:ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ پر جنگلی جانوروں کی تصاویری نمائش

نیویارک:  ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ پر ایسے جنگلی جانوروں کی تصاویر کی نمائش کی گئی جن کی نسل ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈ نگ پر جنگلی جانوروں کے ایسے رنگ چھائے، جس نے سب کو دنگ کردیا، رات کی تاریکی میں بلڈنگ پر دنیا بھر میں جنگلی جانوروں کی تیزی سے ختم ہونے والی نسلوں کے تصاویر پراجیکٹر پر دکھائی گئیں، جس نے سماں ہی بدل دیا۔

کبھی بلڈنگ پر شیر آیا تو کبھی چیتا کبھی الو بولتا نظر آیا تو کبھی سمندری مخلوقات ، دیوہیکل جانوروں کی تصاویر نے شہر کو جنگل میں تبدیل کردیا۔

منفرد نمائش میں امریکی شہری کی گولی کا نشانہ بننے والے شیر سِیسل، کی بھی تصاویر شامل تھی، منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی تصویری نمائش تھی، جس میں مجموعی طور پرایک سو ساٹھ جانوروں کی تصاویر دکھائی گئیں۔

Comments

- Advertisement -