تازہ ترین

واشنگٹن:جنرل راحیل شریف آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں آرمی چیف آج امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان سے طویل مدتی تعلقات کے خواہاں ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج اپنے ہم منصب سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنرل راحیل شریف آج پینٹاگون میں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈیمپسی، سنٹرل کمانڈ کے رہنماؤں اور محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرینگے، فریقین دفاع کے شعبے میں تعلقات کے فروغ اور افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تعاون سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کرینگے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقاتوں سے فوج کی سطح پر دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان سےطویل المدتی تعلقات کا خواہ ہے، ترجمان نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے سینٹ کام میں گول میزکانفرنس میں شرکت کی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی آئندہ ملاقات جنرل مارٹن سے ہوگی۔

Comments

- Advertisement -