تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

واٹس ایپ نے صارفین کی خواہش پوری کردی

سان فرانسسکو: واٹس ایپ صارفین کو ایک عرصہ سے انٹرنیٹ کالنگ فیچر کا انتظار تھا اور اب بالآخر وہ وقت آگیا ہے کہ صارفین کی یہ خواہش پوری ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ کالنگ فیچر کی ابتدائی ٹیسٹنگ کے بعد صارفین کو فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر اینڈرائڈ صارفین کیلئے کسی بھی فرینڈ کی طرف سے آنے والی کال کے ذریعے ایکٹیویٹ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب  سے جس کے پاس  یہ فیچر آن کردیا گیا ہے، وہ اپنے کسی دوست کو اسے آن کرنے کی دعوت دے سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی حالیہ  اپ ڈیٹ میں چیٹ ونڈو میں کالنگ بٹن بھی متعارف کروادیا گیا ہے، چیٹ ونڈو میں کالنگ بٹن فون کے نشان سے ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ایکٹو کال سکرین پر لاﺅڈ سپیکر کو آن کرنے، چیٹ ونڈو میں جانے اور کال میوٹ کرنے کے لئے بٹن فراہم کئے گئے ہیں۔

فیچر ایکٹیویٹ ہونے کے بعد واٹس ایپ کا انٹرفیس تبدیل ہوجاتا ہے۔ واٹس ایپ کنٹیکٹس کو کال کرنے کے لئے ایک علیحدہ ونڈو ظاہر ہوجاتی ہے جبکہ کال لاگز اور آن گوئنگ کالز سے متعلق بھی انٹرفیس میں نئے فیچر ظاہر ہوجاتے ہیں۔

یہ فیچر آئی فون اور ونڈوز فون پر ابھی دستیاب نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -