تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ورلڈکپ: آئرلینڈ کا260 رنز کا ہدف، بھارت کی بیٹنگ جاری

ہیملٹن: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ اور بھارت مدِمقابل ہیں۔

ہیملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے  260 رنز کا ہدف دیدیا ہے، آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں  259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے اوپنر شرما اور دھون وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پانچ رنز بنالئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ کی جانب سے ولیم پوٹرفیلڈ اور پال سٹرلنگ نے ٹیم کو 89 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

آئر لینڈ کے نائل او برائن نے 75 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار اننگز کھیلی، نیل اوبرائن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

نیل اوبرائن نے 75 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ ولیم پورٹر فیلڈ نے 67، پال اسٹرلنگ نے 42 اور اینڈریو بیلبرائن نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے ایشون اور شامی دو، دو جبکہ یادو، شرمات جدیجا اور رائنا ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آئرش ٹیم میں سپنر اینڈی میکبرائڈ کی جگہ فاسٹ بولر سٹورٹ تھامسن یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

بھارت  اب تک واحد ناقابلِ شکست ٹیم ہے، بھارت نے پاکستان، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بھی بنالی ہے۔

آئرش ٹیم نے زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،اس سے قبل آئرلینڈ ویسٹ انڈیز کو ہارا کر ایک اپ سیٹ کر چکی ہے۔

آئرش ٹیم بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس کی کوارٹر فائنلز تک رسائی یقینی ہو جائے گی اور اگر بھارت یہ میچ جیتا تو پاکستان کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی راہ آسان ہو جائے گی۔

Comments

- Advertisement -