لندن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
لندن کے اوٹوارینا میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ہوم فیورٹ اینڈی مرے کا بوریا بستر گول کردیا۔ فیڈرر نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔
مرے کو سات سال بعد اتنی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوئس کھلاڑی نے اکیاون منٹ میں مرے کو چھ صفر اور چھ ایک سے زیر کیا۔ گروپ بی کے دوسرے میچ میں جاپان کے کی نیشکوری نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقانبلے میں شکست دے دی۔
اسپینش کھلاڑی پہلا سیٹ جیتنے کے بعد ہمت ہارگئے۔ نیشکوری نے آخری دو سیٹس باآسانی جیت کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جاپانی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ چار اور چھ ایک رہا۔