تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں عزت پانے کیلئے اپنے حقوق جاننا پڑیں گے، حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو ان کی دکانداری بند ہو جائے گی۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں صرف اورصرف قائد اعظم محمد علی جناح کو لیڈر مانتا ہوں، انہوں نے ایک نظرئیے کے تحت یہ ملک بنایا تھا مگر ان سیاستدانوں نے بیڑا غرق کردیا، میاں نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی حوصلہ رکھیں یہ دھرنا ابھی لمبا چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی مذاکرات ہو جائیں، ہم تو نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے، آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے اس لئے آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی باتیں کریں گے، ہم آپ کو قائد اعظم کا وہ نظریہ بتائیں گے جس کے تحت انہوں نے یہ ملک بنایا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ میری نواز شریف سے نہیں بلکہ ان کی ذہنیت سے لڑائی ہے، میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں۔ عام پاکستانی کے ساتھ ہرروز ظلم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت کو علم تھا کہ اگر 4 حلقے کُھل گئے تو ان کا سارا پول کھل جائے گا، مسلم لیگ ن کے رہنماء بھی مانتے ہیں کی دھاندلی ہوئی، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی مان گئے ہیں کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو سارا الیکشن ہی ختم ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 8 اگست کو سیلاب کا پتا چل گیا تھا لیکن اس نے سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی تیاری نہیں کی، اگر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہوتا تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہفتے کے دن کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس دن ہم یہاں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، ہر روز یہاں عوام کی تعداد اور حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، آپ کا جذبہ دیکھ کر میری عمر بیس سال مزید کم ہو جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -