تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر اختلاف پیدا ہوگیا ہے، وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان ہے،اسمبلی تحلیل پرعدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ  کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں سے دستخط بھی لے لئے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت میں شامل تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی اور  عوامی جمہوری اتحاد کو منانے کا ٹاسک آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو دے دیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 55 ہے جب کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے 63 ووٹ درکار ہیں۔ دوسری جانب اگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو اس صورت میں پرویز خٹک گورنر خیبر پختون خوا سردار مہتاب عباسی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی 124 اراکین پر مشتمل ہیں، جس میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں جماعت اسلامی کے پاس 8 اور عوامی جمہوری اتحاد کی 5 سیٹیں ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 17، جمعیت علمائے اسلام (ف) 17، قومی وطن پارٹی 10، عوامی نیشنل پارٹی 5، پاکستان پیپلز  پارٹی 5 اور  2 آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -