تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

چوھدری نثارکاوزیر ِاعظم کی خواہش کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کااعلان

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرِاعظم نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے شام چھ بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ہے، چوہدری نثار نے صورتحال سے متعلق حلقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

وزیرِداخلہ چوہدری نثار اور سینیٹر اعتزاز احسن کے درمیان جاری سرد جنگ میں ایک نیا موڑآگیا ہے، وزیرداخلہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں واضح کردیا کہ بات نکلی ہے تو دور تک جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وزیرِاعظم کی بات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے الزامات کا جواب پریس کانفرنس میں دوں گا، وزیراعظم کی معافی کے بعد اعتزاز احسن کا رویہ ناقابل برداشت ہے ۔

چوہدری نثار نے واضح کردیا کہ پریس کانفرنس ذاتی حیثیت میں ہوگی، اگر وزیراعظم چاہیں تو وہ وزارتِ داخلہ سے استعفی دینے کوتیار ہیں۔

وزیرِداخلہ نے وزیرِاعظم کو بتایا کہ میرے مرحوم بھائی پر الزمات لگائے گئے ہیں، قوم کے سامنے کچھ حقائق رکھنا چاہتا ہوں، ملاقات میں وزیرِاعظم نے چوہدری نثار سے اصرار کیا تھا کہ درگزر سےکام لیں اور اعتزاز احسن کے الزمات کا جواب نہ دیا جائے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وزارتِ داخلہ سے اعتزاز احسن کے تمام ریکارڈ اور دستاویزی ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -