تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

وزیرِاعظم نوازشریف نے پولیو کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا

اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف نے پولیو کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا اعلان کردیا ہے اور چھ ماہ میں ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں، دوسری جانب  جاپان نے پچپن کروڑ روپے امداد کی یقین دہانی کرادی ہیں۔

وزیرِاعظم نوازشریف انسدادپولیواسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کسی بچےکو اپاہج نہیں دیکھ سکتا، ہر بچے کا مستقبل عزیز ہے،  وزیرِاعظم نے دفاع داخلہ اور صحت کے وزراء پرمشتمل کابینہ کی عبوری کمیٹی قائم کرکے پولیو فوکس گروپ بنا دیا، گروپ ہر پندرہ روز بعد وزیرِاعظم کو رپورٹ دے گا۔

نواز شریف کی سربراہی میں انسداد پولیواسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِاعظم کو بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سینتیس ارب روپے اور جاپان کی طرف سے پچپن کڑور روپے فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہیں۔

وزیرِاعظم نے پولیو کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے چھ ماہ میں وائرس کے خاتمے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

اجلاس میں چاروں وزرائےاعلی نے صوبائی سطح پر پولیو سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے بتایا کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب کراچی کی آٹھ یونین کونسلز میں مہم متاثر ہوئی ہے۔

وزیرِاعلی پختونخوا پرویزخٹک نے بھی امن وامان کی خراب صورتحال کو انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ قراردیا۔

وزیرِاعلی شہبازشریف نے بریفنگ میں پنجاب میں مزید تین نئے کیسزسامنے آنے کا انکشاف کیا، شہبازشریف نے بتایا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب ،خیبرپختونخوا میں مؤثر رابطے ہیں، وزیرِاعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے خوشخبری دی کے دو سال سے صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -