تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ڈی جی ملڑی آپریشن نے اس غیر معمولی صورت حال اور اب تک ہونے والی جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور سرحدی خلاف ورزیوں کے واقعات کاجائزہ لیا، ڈی جی ملڑی آپریشن نےاس غیرمعمولی صورت حال اور اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصان پر بریفنگ دی۔

مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نےاجلاس کو بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کےاب تک کیے گئے سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔

اجلاس کےدوران وزیرِاعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات کی تٖفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمود، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورڈی جی آئی ایس آئی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف ، وزیرِاطلاعات سینیٹر پرویزرشید، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اورقومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز اور اعلیٰ سیکیورٹی و سرکاری حکام  شریک ہیں ۔

اجلاس سے پہلے وزیرِاعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک بحریہ کے سربراہ نیول ایڈمرل ذکا اللہ اور قومی سلامتی کےمشیر سرتاج عزیز نے الگ الگ ملاقات بھی کی، ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -