تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیر اعظم ہاؤس میں تاریخی تقریب، تین وزراء اعلیٰ کی عدم شرکت

اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تاریخی تقریب اور اربوں ڈالر کےمعاہدوں پر دستخط کےوقت سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےوزراء اعلیٰ کی غیرموجودگی نےکئی سوال اٹھادیئے۔

نوسال بعدچین کےسربراہ اپنی کابینہ کےاہم ارکان کےساتھ وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔ موقع توتاریخی تھا ہی پاکستان کی معاشی تاریخ کا بھی اہم باب لکھاجارہا تھا۔

اربوں ڈالرکےمعاہدوں پردستخط ہورہےتھے۔ ایسےمیں وزیراعظم نوازشریف نےبھی کہاکہ پاک چین معاہدوں سےچاروں صوبوں کوفائدہ ہوگا۔تو پھر پنجاب کےسوا باقی صوبوں کی نمائندگی کیوں نہ تھی؟

اس اہم ترین موقع پر سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےوزراء اعلیٰ کہاں تھے۔کیا قائم علی شاہ،،ڈاکٹر عبدالمالک اور پرویزخٹک کو اس اہم تقریب میں بلایا ہی نہیں گیا۔کیا تینوں وزراء اعلیٰ خود ہی تقریب میں نہیں آئے۔

کیا تینوں وزیراعلیٰ کی کمی وزیراعظم نےبھی محسوس کی۔اگرصوبوں کے چیف منسٹرزکو مدعو نہیں تھےتو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیا ذاتی حیثیت میں تقریب میں موجود تھے۔

اس کے علاوہ نواز کابینہ کےاہم ترین وزیر ،وزیر داخلہ چوہدری نثارکو بھی اس تاریخی موقع پرکروڑوں ناظرین ٹی وی اسکرین پرڈھونڈھتےرہے۔

Comments

- Advertisement -