تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اقتدار سے قبل نواز شریف کی ایک اور اب 28 فیکٹریاں ہیں، عمران خان

کوہاٹ : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اقتدار میں آمد سے قبل ایک فیکٹری تھی اور آج میاں صاحب کے پاس 28 فیکٹریاں ہیں، اقتدار میں آکر فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے۔

کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لیڈر معاشرے کو تباہ کردیتا ہے، لیڈر کا شفاف ہونا ناگزیر ہے، شریف خاندان کا احتساب کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ن لیگ کی قیادت آخر احتساب سے کیوں ڈرتے ہیں؟۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مل کر ارب پتی بن سکتا ہوں مگر میں قوم کی امانت میں خیانت نہیں کرسکتا، عوام بتائیں میں نے کسی بینک سے قرضہ لیا؟ کیا میں نے کوئی فیکٹری لگائی؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے، دنیا میں پاکستان کی عزت ہو،عظیم قوم بنیں، پاکستان قرضہ لینے کے بجائے قرضے دیا کرے ، دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مولانا ڈیزل قرار دیتے ہوئے عوام سے کہا کہ ڈیزل کو ٹینکی میں ڈالنا ہے ووٹ نہیں دینا۔

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر اپوزیشن نے پاناما لیکس کے حوالے سے شفاف تحقیقات کے معاملے میں کوئی گڑ بڑ کی تو تحریک انصاف کی قیادت اُس وقت تک دھرنا دے گی جب تک وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف کڑے احتساب کا عمل شروع نہیں ہوجاتا۔

Comments

- Advertisement -