تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ٹماٹرکا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید

آسٹریلیا :سرخ ٹماٹروں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹروں میں پائے جانے والے جُز لائکو پینے کی روزانہ پچیس ملی گر ام مقدار خون میں چکنائی کی سطح کو دس فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

ٹماٹر سے قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر نارمل کرنے میں مدد ملتی ہے، ٹماٹر میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے، جو ہمارے بلند فشار خون کو روکتا ہے۔

ٹماٹر لائکوپین حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی ذریعہ ہے۔ اس میں ہمارے جسم کی صحت کے لئے بے شمار فائدے ملتے ہیں، مثال کے طور پر لائکوپین میں موجود فیٹوکمپاؤنڈ ایل ڈی ایل کے ہمارے جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں اس قدرتی غذا کی یہ افادیت دوسری غذاؤں کے مقابلے میں برعکس ہے، یہ وہ غذا ہے جس کو پکانے کے بعد بھی اس کی غذائیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔

ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو پکا کرکھانا یا اس کا پیسٹ استعمال کرنا کچے ٹماٹر کھانے سے زیا دہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور روزانہ پچاس گرام ٹماٹر کے پیسٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

امریکا میں ہونیوالی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر اور ٹماٹر سے بنی ہوئی چیزوں کو خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، بلکہ دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے، ٹماٹر کھانے سے انسان صحت مند رہتا ہے۔

ٹماٹر میں وٹامن کے اور کیلشیم بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں اور ہڈیوں کے ٹشوز کے لیے مفید ہوتا ہے

Comments

- Advertisement -