تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹوکیو: دل کی دھڑکن، بخار سے خبردار کرنے کیلئے الارم ایجاد

ٹوکیو: ماہرین نے ایک ایسا فیور الارم بینڈ بنایا ہے، جو بخار اور دل کی غیر معمولی دھڑکن کے بارے میں خبردار کرسکتا ہے۔

اب الارم صرف آپ کو جگانے کا کام نہیں کریگا بلکہ یہ اب آپ کو بخار چڑھنے پر بھی شور مچائے گا، ٹوکیو کے ماہرین نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے، جو زیادہ بخار چڑھنے پر آواز دینے لگتی ہے۔

اس ڈیوائس میں سلیکون سولر پینل، سپیکر اور ٹمپریچر سنسر لگے ہیں۔

یہ ڈیوائس روشنی کے علاوہ انسانی جسم کی حرارت سے بھی چلتی رہتی ہے، اسے بیمار لوگوں خاص کر بچوں کے لئے بنایا گیا ہے۔

اس بینڈ کو جلد پر باندھنے کے ساتھ کپڑوں کے اوپر بھی باندھا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -