تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹویٹر پر ٹویٹ رپورٹ کرنے کا آپشن متعارف

واشنگٹن: سوشل نیٹ ورک سروس ٹویٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹرز کو گمراہ کرنے سے متعلق ٹویٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائت ٹویٹر نے انتخابی عمل میں مداخلت اور ووٹر کو غلط معلومات دے کر گمراہ کرنے سے متعلق ٹویٹس کو رپورٹ کرنے کا عمل آسان بنانے کا آغاز کیا ہے جسے سب سے پہلے یورپ اور بھارت میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

ٹویٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق بھارت اور یورپ میں ووٹنگ سے متعلق گمراہ کن ٹویٹر میسیجز کو رپورٹ کرنے کے لیے ایک آپشن شامل کیا جارہا ہے اس آپشن کو اسی سال پوری دنیا میں متعارف کرادیا جائے گا۔

ٹویٹر حکام کا کہنا ہے کہ ووٹ رجسٹریشن یا انتخابی عمل کو متاثر کرنا کمپنی کی بنیادی اقدار کے برعکس ہے، نئے فیچر سے گمراہ کن میسیجز کے بارے میں ٹویٹر انتظامیہ کو رپورٹ کرانے میں آسانی ہوگی۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پرسب سے بڑا چیلنج ’جعلی خبریں‘ ہے

ٹویٹر سیفٹی ٹیم کے مطابق یہ آپشن متعارف کرائے جانے کے بعد ٹویٹر کی سروسز کو انتخابات میں گڑ بڑ یا مداخلت کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

ٹویٹ رپورٹ کرنے کے لیے اس پر مختلف آپشنز ہوں گے پھر انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ کرنے والے صارف کو اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے امریکی انتخابات میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر رائے عامہ تبدیل کرنے کے حوالے سے سخت تنقید کی گئی تھی۔

فیس بک کی انتظامیہ نے امریکی انتخابات میں رائے عامہ تبدیل کرنے والے جعلی اکاؤنٹس پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں فیک اکاؤنٹس بند کر دیے تھے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں