تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ٹیکساس: گستاخانہ خاکوں کی نمائش میں فائرنگ ،2حملہ آور ہلاک، پولیس افسرزخمی

ٹیکساس : امریکی شہر ڈلاس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اہتمام ٹیکساس کے آرٹ سنٹر میں کیا گیا، گستاخانہ نمائش کے دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2حملہ آور مارے گئے۔

 ڈلاس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش جاری تھی کہ اچانک دو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں پولیس افسر زخمی جبکہ جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے، نمائش میں 75 افراد شریک تھے۔

فائرنگ کے بعد لوگوں کو بسوں کے ذریعے وہاں سے نکالا گیا جبکہ وال مارٹ اور سیم کلب کے کاروباری مراکز کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اہتمام امریکن فریڈم ڈیفنس نامی تنظیم نے کیا تھا۔

یاد رہے کہ حضوراکرم صلی علیہ وآلہ وسلم کے گستاخاکانہ خاکے بنانے والے فرانیسیسی کارٹونسٹ ’’لوز‘‘ نے مزید خاکے نہ بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر جہادی گروہ نے رواں سال جنوری میں حملہ کیا تھا، جس میں 12افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -