تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پانچ باتیں جن کا جاننا ضروری ہے

کراچی (ویب ڈیسک)- نوجوانی کا دوربہت ہی نازک دور ہوتا ہے اوراس دور میں کی جانے والی احتیاطیں زندگی بھرکام آتی ہیں خصوصاً نوجوان لڑکیوں کودرج ذیل معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئیے بصورت دیگران کی آئندہ زندگی پیچیدگیوں کا شکار ہوسکتی ہے۔

صبح کا ناشتہ:عموماً نوجوان لڑکیاں کالج، یونیورسٹی یا دفترپہنچنے کی جلدی میں صبح کا ناشتہ چھوڑدیتی ہیں لیکن وہ اس حقیقت سےغافل ہیں کہ انسانی جسم میں توانائی کی ضرورت پوری کرنےکے لئے ناشتہ بے حد ضروری ہے اوراگرناشتہ نہ کیا جائے تو جسم توانائی کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے جس کے سبب تھکاوٹ، سردرد، نقاہٹ اورجھنجلاہٹ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

دھوپ کی تمازت: پاکستان جیسے ملکوں میں جہاں دھوپ میں انتہائی شدت ہوتی ہے وہاں اگراحتیاط نہ کی جائے تو نہ صرف یہ کہ رنگت متاثر ہوتی ہے اورجلد کی ملائمت کو نقصان پہنچتا ہے وہیں جلد کے کینسرجیسا موذی مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

نیند کی کمی: عموماً لڑکیاں رات کا بیشتر حصہ اپنی تعلیم یا تفریحی مشاغل میں صرف کرتی ہیں اوررات گئے سوکرصبح جلدی اٹھ جاتی ہیں جبکہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کم ازکم سات گھنٹے کی مسلسل نیند انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر نہ صرف یہ کہ جسم توانائی کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے جس کے سبب روز مرہ کے کاموں کا تندہی سے سرانجام دینے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے بلکہ چہرے پر بھی اس کے اثرات آںکھوں کے گرد سیاہ حلقوں ، جھائیوں اور کیل مہاسوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں جو کسی بھی نوجوان لڑکی کا سب سے بڑا مسئلہ ہوسکتے ہیں۔

معمولات میں تبدیلی: لڑکیاں عموماً حساس طبیعت کی مالک ہوتی ہیں اورمعمولات کی یکسانیت انہیں ڈپریشن کا شکارکردیتی ہے جس کے سبب ان کے گھر والوں اوراحباب سے تعلقات میں تناؤ آجاتا ہےاس لئے ضروری ہے کہ ذہن کو تازہ رکھنے کے لئے کم سے کم 10 ہفتے بعد معمولات کو تبدیل کیا جائے، نئی چیزیں سیکھنے کے لئے مزاج کوراغب کیا جائے اورممکن ہو تو ہفتے میں ایک دن کچھ وقت قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا جائے۔

میک اپ کا استعمال: آخری اورسب سے اہم نکتہ؛ لڑکیاں اپنی خوبصورتی کے بارے میں بے حد حساس ہوتی ہیں اور اس کو برقرار کرنے کے لئے ہزارہا جتن کرتی ہیں لیکن انہیں یہ حقیقت بھی مدِ نظر رکھنی چاہئیے کہ جلد کی نگہداشت اورمیک اپ کی جتنی اشیا بازار میں دستیاب ہیں ان میں سے نوے فیصد کیمیائی مادوں سےتیار کی جاتی ہیں جن کے نقصانات نوجوانی کا دور گزرنے سے پہلے ہی ان کی جلد پر نظرآنا شروع ہوجاتے ہیں لہذا بازاری اشیا کے بجائے گھرمیں آسانی سے دستیاب چیزوں سے جلد کی نگہداشت کی جائے اور میک اپ صرف ضرورت کےوقت ہی کیا جائے اورضرورت ختم ہونے کے بعد فوری طورپرمیک اپ صاف کیا جائے، یاد رکھئے رات کو میک اپ صاف کئے بغیر سونا آپ کے چہرے کی نزاکت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

یہ وہ چند معمولی باتیں ہیں جن پرعمل کرکے کوئی بھی لڑکی نا صرف یہ کہ اپنے معمولاتِ زندگی کو بہتربنا سکتی ہے بلکہ مستقبل میں پیش آنے والے انتہائی بڑٰی مشکلات کا سدِباب بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں