تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پانی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں‌ نماز ادائیگی، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پانی وقفے کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دسویں اوور میں جب پانی کا وقفہ ہوا تو وکٹ کیپر محمد رضوان نے موقع غنیمت جان کر نماز ادا کی۔

اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں اور صحافیوں نے اُن کی نماز ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں، جنہیں صارفین نے پسند کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا گیا۔  پانی کے وقفے پر بھارتی ٹیم کے 60 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

بعد ازاں محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے بھارتی کھلاڑی سوریا کما کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کیچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اہم کھلاڑیوں کے ایل راہول، ویرات کوہلی، روہت شرما کی وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -