تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاکستانی بچی کے علاج کیلئے بھارتیوں نے ساڑھے چارلاکھ روپے عطیہ کردیئے

ممبئی  / کراچی : بھارتی شہریوں نے پاکستانی لڑکی کے علاج کیلئے لاکھوں روپے عطیہ کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی پندرہ سالہ صباء جو ولسن ڈیزیز نامی بیماری میں مبتلا ہے، صبا اس وقت ممبئی کے جسلوک اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں اس کا کامیابی سے علاج جاری ہے۔

صبا کی والدہ نازیہ طارق نے بتایا کہ میں صرف اسّی ہزار روپے لے کر بھارت آئی تھی،اور میری بیٹی کا علاج کرانا میرے بس سے باہر ہورہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  ممبئی کے ایک اخبار نے اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد ممبئی کے شہریوں نے خود اسپتال آکر انسانی ہمدردی کے ناتے صبا کے علاج کیلئے خطیر رقوم چندے میں دیں۔ اور اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

جسلوک اسپتال کے ایک ڈاکٹر ابھا نگرال جو امراض جگر ماہر بھی ہیں نے بتایا کہ جیسے ہی اخبار میں رپورٹ شائع ہوئی تو اسی دن سے لوگوں نے جوق در جوق اسپتال آکر صبا سے اظہاری ہمدردی کیا، بھرپور مالی اعانت کی۔

انہوں نے بتایا کہ مریضہ کا علاج پہلے کی نسبت بہتر طریقے سے ہو رہا ہے، صبا کی والدہ نازیہ طارق چالیس دن بعد اپنی بچی کو وہیل چیئر پر بٹھا کر دعا مانگنے درگاہ حاجی علی بھی لے گئیں اور مزار پر دعا مانگتے ہوئے صبا ء بہت خوش دکھائی دے رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کا علاج کافی لمبا ہے، تاہم اس میں اب کچھ بہتری آئی ہے۔ صبا کی والدہ نازیہ طارق نے بتایا کہ کراچی کے ڈاکٹرز نے مرض کی  تشخیص غلط کی تھی اور غلط علاج بھی شروع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چندہ دینے والے لوگ میرے لئے فرشتہ سے کم نہیں، ہم بہت پریشان تھے اب بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سماجی کارکن شبیہہ والیا نے بتایا کہ معروف فلمی اداکارہ جوہی چاؤلہ نے صبا کے علاج کیلئے پچیس ہزار روپے عطیہ کئے۔

  سب سے پہلے ایک کاروباری شخصیت کرسی دوباش نےصبا کے علاج کیلئے اسپتال کو فوری طور پر ایک لاکھ روپے عطیہ کئے،کرسی دوباش اپنے کاروبار کے سلسلے میں اکثر پاکستان آتے رہتے ہیں، کرسی دوباش کا کہناہے کہ میں نے وہ پیار اور اپنائیت  لوٹانے کی کوشش کی ہے جو مجھے پاکستان میں ملتا ہے۔

Comments

- Advertisement -