تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان تحریکِ انصاف نے 38کھرب روپے کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے اڑتیس کھرب روپے کا شیڈوبجٹ پیش کردیا ہے، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اکیسویں صدی کا بجٹ پیش کیا ہے، سیل ٹیکس میں نمایاں کمی سے عوام کو ناقابل یقین ریلیف ملے گا۔

جہانگیر ترین کی سربراہی میں تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے صنعت، زراعت، تعلیم، صحت ، توانائی اور دفاع سمیت ملک کے اہم شعبوں سے متعلق اپنا شیڈو بجٹ پیش کیا، دو ماہ کی محنت سے تیار کئے گئے اس بجٹ میں ایف بی آر اور ٹیکس کلیکشن کا نظام بہتر بنا کر سیل ٹیکس 17فیصد سے کم کر ساڑھے12فیصد کر دیا گیا ہے۔

جس سے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ سے اٹھارہ روپے کی کمی اور عوام کو 55ارب روپے کے کیش بیک کا دعوی کیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ بجٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ٹیکس سو فیصد ختم کر کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 750بلین روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے، دفاع کے لئے 17فیصد اضافی بجٹ کے ساتھ 820بلین روپے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے لئے 30بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، فاٹا کے لئے پچاس بلین روپے کا خصوصی پیکج الگ سے ہوگا۔

بجٹ میں تعلیم اور صحت کے نظام میں اصلاح کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا ہے، توانائی کے منصوبوں ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن اور نا مکمل ڈیمز کی تکمیل جنگی بنیادوں پر کرنے کئے لئے فنڈز الگ سے مختص کرنے کا کہا گیا ہے۔

شیڈو بجٹ میں پراپرٹی پر ٹیکس عائد کر کے پلانٹ اور مشنری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ کسانوں کے لئے پیداوری لاگت کے تحفظ کے لئے بھی رقم مختص ہوگی۔

Comments

- Advertisement -