تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ورلڈ کپ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی بار فتح

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ  پاکستان نے جیت لیا، عالمی مقابلوں میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف یہ پہلی فتح ہے۔

شاہینوں نے جنوبی افریقا کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور 232رنز کا تعاقب کرنے والے پروٹیز کو شکار کرلئے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29 رنز سے شکست دے دی، وہاب ریاض نے آخری وکٹ حاصل کر کے پاکستان کو یادگار فتح دلائی، سرفراز احمد نے چھ کیچ پکڑے۔

جنوبی افریقہ نے 232 رنز کے جواب میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔

ڈی ویلییرز نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ کپ میچوں میں 1000 رنز کا ریکارڈ صرف بیس میچوں میں برابر کردیا ہے، ڈی ویلیئرز نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ان کے عمدہ 49 گیندوں میں 49 رنز اور چھ کیچوں پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل خان نے ڈی ویلیئرز کی اہم وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 22 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس کے تحت جنوبی افریقہ کو 232 رنز بنانے ہیں۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب محمد عرفان نے دوسری گیند ہی پر ڈی کوک کو آؤٹ کیا، پاکستان کو دوسری کامیابی 67 کے مجموعی سکور پر ملی جب راحت علی نے ڈو پلیسی کو 27 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

ہاشم آملہ نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 26 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔

روسو صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ملر صفر پر ہی ایل بی ڈبلیو ہوگئے، محمد عرفان کی گیند پر ڈومینی کیچ آؤٹ ہوئے

سٹین 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جبکہ ایبٹ کو راحت علی نے 12 رنز پر آؤٹ کیا۔ یونس خان نے سلِپ میں شاندار کیچ پکڑا۔

ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے 47 اوورز میں222  رنز بنائے۔

اس سے قبل 41ویں اوور میں بارش کے باعث ایک بار پھر میچ روک دیا گیا ہے، بارش کے باعث میچ 47 اوورز تک محدود دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد 8ویں اوور میں 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز احمد 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ صہب مقصود 8 رنز بنا کر اور عمر اکمل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل بھی 37ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم بارش بند ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا تھا، اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

شاہد آفریدی نے 15 گیندوں میں 22 رنز سکور کیے اور اس کے ساتھ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

وہاب ریاض پہلی گیند ہی پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ان کو عمران طاہر نے آؤٹ کیا، مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے 85 گیندوں میں 56 رنز بنائے ان کو سٹین نے آؤٹ کیا۔

راحت علی صرف ایک رن بنا کر سٹین کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، سہیل خان تین رنز بنا کر مورکل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین نے تین جبکہ ایبٹ اور مورکل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں چار چارمیچ کھیل چکی ہیں جہاں جنوبی افریقہ نے تین جبکہ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -