تازہ ترین

پاکستان کا داعش میں نیٹ ورک، حکومت ک اعتراف

کوئٹہ: داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کررہی ہے اس حوالے سے متضاد آراء سامنے آرہی تھی تاہم سرکاری طور پر پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا گیاہے کہ شام اور عراق کے بعد داعش پاکستان میں بھی دہشتگردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے اپنا نیٹ ورک بڑھا رہی ہے

اسی حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے ٹاپ سیکریٹ مراسلہ وزیر اعلی بلوچستان ،اور نیشنل اینٹی کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی اسلام آباد کو ارسال کر دیا گیا ہے جس میں داعش کی پاکستان میں ممکنہ کاروائیوں سے متعلق خوفناک انکشافات کئے گئے ہیں۔

خفیہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ داعش آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والی پاک آرمی کو نشانہ بنا نے کی تیاریوں میں ہے جس کے لئے لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر دس رکنی خصوی ونگ بنایا گیا ہے جو حملوں کی منصوبہ بندی کرے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ھکومت بلوچستان نے خبر دار کیا ہے کہ داعش خیبر پختون خواہ میں سرکاری تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔خفیہ مراسلہ اکتیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو جاری کیا گیا جس کی نقول آئی جی پولیس ،ڈویژنل کمشنر ،ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کو محتات رہنے کی ہدایت کے ساتھ ارسال کر دی گئی ہے۔۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں