تازہ ترین

پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیارہیں، مودی

نیویارک: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان ہم سے براہ راست بات چیت کرے تاہم اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر پربحث کرنے کا مناسب فورم نہیں اورنہ ہی کوئی متنازع معاملہ یہاں اٹھایا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قسمت اس کے ہمسایوں سے جڑی ہوتی ہے،پاکستان کے ساتھ پرامن باہمی مذاکرات پرتیار ہیں، ایک ایسا پر امن ماحول جس پردہشت گردی کے سائے نہ ہوں لیکن خطے پر دہشت گردی کے بادل منڈلا رہے ہیں اور پاکستان کو پرامن اورسازگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ذمہ داری لینا ہو گی۔

بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے، ہماری حکومت آئی تو ہم بھی نے ان کوششوں کو جاری رکھا لہذاٰ جب کشمیرمیں سیلاب آیا تو ہم نے پاکستان کوامداد کی پیشکش کرکے اس کا عملی ثبوت بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک تاریخی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے، ایسی تبدیلی بھارت میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

دنیا کے ہرملک کا ایک نظریہ ہوتا ہےاوربھارت ہمیشہ سے ہی دنیا میں امن وآشتی اوردوستانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ دنیا میں بہترمواقع کی فراہمی کی بات کی ہے اوراس ضمن میں کئی قربانیاں بھی دی ہیں، ہم آئندہ بھی مل جل کر کام کرنے پر زور دیتے رہیں گے کیونکہ ہم دنیا کو ایک خاندان کی طرح دیکھتے ہیں۔

اس قبل خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی باراس فورم پر بات کر رہا ہوں، یہاں بات کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے، بھارت دنیا کی ایک بڑی آبادی ہے اورمیں وہاں کا منتخب وزیر اعظم ہوں اس لئے سمجھتا ہوں کہ دنیا ہم سے کیا توقع کرتی ہے اور بھارتی عوام کی کیا ضروریا ت ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ دنیا جی فوراورجی ایٹ سے آگے جی آل کی طرف جائے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں